ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کے اسکولوں میں فرضی خبروں کا پتہ لگانے کا نظام نافذ

کیرالہ کے اسکولوں میں فرضی خبروں کا پتہ لگانے کا نظام نافذ

Tue, 13 Aug 2024 17:34:51    S.O. News Service

ترواننت پورم، 13/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) کیرالہ  میں پانچویں اور ساتویں جماعت کی نئی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی نصابی کتابوں میں آن لائن پھیلنے والی جعلی خبروں کی شناخت اور ’حقائق کی جانچ‘ کا نظام نافذ کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل 2022 میں کیرالہ  کے جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنالوجی ونگ کیرالا انفراسٹرکچر اینڈ ٹیکنالوجی فار ایجوکیشن نے ڈیجیٹل میڈیا لٹریسی پروگرام کے تحت جعلی خبروں کی روک تھام اور بیداری پیدا کرنے کیلئے کلاس 5 سے 10 کے 19.72 لاکھ طلباء کو تربیت دی تھی۔

اس کے علاوہ 5,920 ٹرینرز کی مدد سے 9.48 لاکھ اپر پرائمری اسکول کے طلباء اور 10.24 لاکھ مڈل اسکول کے طلباء کو تربیت دی گئی۔

کائٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ۔ انور سعادت نے کہاکہ نئی آئی سی ٹی نصابی کتاب میں ایسے ابواب شامل ہیں جو طلباء کو جعلی خبروں اور بدنیتی پر مبنی مواد کی شناخت کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو ’ستیہ میو جیتے‘ پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال جب چھٹی، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کی آئی سی ٹی نصابی کتب پر نظر ثانی کی جائے گی تو ان میں تازہ ترین پیش رفت کو شامل کیا جائے گا۔

کلاس پنجم کیلئے آئی سی ٹی کی نصابی کتاب میں ’آئیے انٹرنیٹ پر تلاش کریں‘ کے عنوان سے طلباء کو اسکرین ٹائم کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے ، جعلی خبروں کی شناخت اور ان کی صداقت کی تصدیق کرنے کا طریقہ سکھائے گا۔

اسی طرح ساتویں جماعت کی آئی سی ٹی کی نصابی کتاب میں باب ’چلو تلاش کریں‘ بتاتا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا یا شیئر کرنا کیوں جرم ہے ۔ ساتویں جماعت کیلئے نئی (یونیفارم) آئی سی ٹی کی نصابی کتاب میں ملک کے چار لاکھ طلبہ کو پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔


Share: